امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ، ملاقات میں غزہ کی صورتحال ،انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی بات چیت کی گئی
ترکیہ کے دورے پر موجود انٹونی بلنکن کی ترک وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں نے غزہ کی صورتحال اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر گفتگو کی۔
میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کو پھیلنے سے روکنے پر پوری توجہ ہے ، کوشش کر رہے ہیں کہ غزہ میں شہریوں کو حملوں سے محفوظ رکھیں