SECURITY COUNCIL ON GAZA

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں غزہ میں‌ جنگ بندی کی قرارداد منظور

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں غزہ میں‌جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ فرانس، برطانیہ، روس اور چین سمیت چودہ ارکان نے قرار داد کی حمایت کی۔ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

چین کی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ثالثی کی پیشکش

قرارداد میں حماس کی حراست میں موجود اسرائیلیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاہدہ،اسرائیل 6 ماہ تک نئی آبادکاری کی منظوری نہیں‌دے گا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا، قرارداد پر عمل ہونا چاہیے، ناکامی ناقابل معافی ہوگی۔ اسرائیل تقریباً چھ ماہ سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے۔

امریکا اس سے پہلے سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی ہر قرارداد کو ویٹو کرتا آیا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں بتیس ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں