April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب

ASIF ALI ZARDARI 2nd TIME PRESIDENT VOTE CASTING

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کو سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں‌نے بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب کرلیا- وہ دوسری بار صدر بننے والی پہلی سول شخصیت بھی بن گئے۔

قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی اور ارکان نے صبح سے 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری جبکہ اپوزیشن کی جانب سے محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ تھا-

پارلیمنٹ میں ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ہر رکن کا ایک ووٹ شمار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے ایک ماہ تک حکومت کو مستعفی ہونے کی مہلت دے دی

حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے، انہوں نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ لیے جبکہ سنی اتحادکونسل کے محمود خان اچکزئی 119 ووٹ حاصل کرسکے۔

پارلیمنٹ میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔

PRESIDENT ASIF ALI ZARDARI WELCOMING PRIME MINITSER SHEHBAZ SHARIF AT ZARDARI HOUSE ISLAMABAD
PRESIDENT ASIF ALI ZARDARI WELCOMING PRIME MINITSER SHEHBAZ SHARIF AT ZARDARI HOUSE ISLAMABAD

یوں مجموعی طور پر قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے آصف زرداری 410.777 الیکٹورل ووٹ لیکر صدر پاکستان منتخب ہوئے جبکہ محمود خان اچکزئی نے 180.34 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے۔

آصف علی زرداری دوسری بار صدر منتخب ہوئے اور وہ پاکستان کے 14 ویں صدر ہوں گے۔ آصف زرداری 2008 سے 2013 تک صدارتی منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

PRIME MINISTER SHEHBAZ MET ELECTED PRESIDENT ASIF ALI ZARDARI
PRIME MINISTER SHEHBAZ MET ELECTED PRESIDENT ASIF ALI ZARDARI

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *