TIK TOK

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک کا نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کروانے کا سوچ لیا- ٹک ٹاک نِت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی حریف ایپس کے لیے نئی مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔

ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش، شہبازگل اور مریم نواز نے ٹوئٹر پر جنگ لڑی

ٹِک ٹاک نے حال ہی میں یوٹیوب طرز کی ہوریزنٹل اسکرین کے فیچر کی آزمائش کی ہے جو ٹِک ٹاک کلپس کو دیکھنے کا ایک بالکل نیا انداز ہوگا۔

مرسڈیز بینز نے جدید ترین تصوراتی گاڑی کی نقاب کشائی کردی

دوران آزمائش جن صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہے ان کی اسکرین پر ایک بٹن موجود ہے جس کو دبا کر فون کو ہوریزنٹلی رکھنے سے ٹِک ٹاک کا ڈسپلے بھی اس ہی طرح اسکرین پر پھیل جاتا ہے۔

ٹِک ٹاک کی جانب سے اس اقدام کی وجہ اگلا ہدف یوٹیوب کی جگہ لینا ہے تاکہ ٹِک ٹاک پر کانٹینٹ بنانے والے اب طویل طرز کے ویڈیو بنانے میں دلچسپی لیں۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہنوں الشبہ اور سحر نے بیوٹی سیلون کھول لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں