لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید اور کیپٹن محمد احمد شہید کی نمازجنازہ ادا

ISPR FUNERAL

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جناز ا ادا کر دی گئی۔ راول پنڈی چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں صدر آصف زرداری، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول افسران بھی شریک ہوئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید اور کیپٹن محمد احمد شہید کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں صدر آصف زرداری، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول افسران بھی شریک ہوئے۔

شمالی وزیرستان:دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کراچی کے رہائشی تھے جبکہ 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر شہید تلہ گنگ کے رہائشی تھے۔

WhatsApp Image 2024 03 17 at 08.33.36
WhatsApp Image 2024 03 17 at 08.33.36

اس موقع پر صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں۔

WhatsApp Image 2024 03 17 at 08.33.34
WhatsApp Image 2024 03 17 at 08.33.34

ان کا کہنا تھا عظیم قربانی بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے جو ان کی شہادت کی صورت میں موجود ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تھا۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ حملے میں شامل تمام چھ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *