April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعر احمد فرہاد کو کل ہر صورت بازیاب کروا کے پیش کرنے کا حکم

AHMAD FARHAD POET

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کو کل ہر صورت بازیاب کروا کے پیش کرنے کا حکم دے دیا

احمد فرہاد کے اغواء کی ایف آئی آر کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ آپکے نئے آئی جی صاحب کو کہا تھا بندہ اغوا ہوگا تو آپ ذمہ دار ہوں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ کل ڈویژن بنچ کے بعد تک بندہ ڈھونڈ کر لائیں۔ اگر آپ کو لگے نامعلوم افراد نے اٹھایا ہے تو ضمنی لکھ کر دیں۔

جسٹس محسن اختر نے ایس ایس پی سے مکالمے میں کہا کہ آپ کو پھر ایس ایچ او کے پیچھے کھڑا ہونا پڑے گا۔ پھر اگر آپ کو کوئی ٹرانسفر کرے گا تو میں اسے دیکھ لوں گا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت کہا کہ جو لوگ نظر نہیں آتے قانون ان کے لیے نہیں ہے۔ کل میں دیکھوں گا سیکرٹری دفاع کو بلانا ہے یا ایجنسیوں کو بلانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *