حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل پرائز 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کر دی۔
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی، نوبیل پرائز 2026 کے لیے نامزدگی کا فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔
حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے بھارت کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارت جارحیت سے خواتین،بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، آپریشن بنیان مرصوم نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا، یہ طاقت کا توازن دوبارہ قائم کرنے اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے انجام دیا گیا۔
حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی دور اندیش قیادت نے اسلام آباد اور نئی دہلی کےساتھ سفارتی رابطے استوار کیے، صدر ٹرمپ کی حکمت عملی سے تیزی سے بگڑتی صورتحال پر قابو پایا جاسکا،حکومت پاکستان صدرٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی مخلصانہ پیشکش کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
حکومت پاکستان کے مطابق مسئلہ جموں و کشمیر علاقائی عدم استحکام کا مرکز ہے، مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونے تک جنوبی ایشیا میں پائیدارامن نہیں ہوگا۔