OGRA PETROL PRICES

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے لیٹر کمی متوقع

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی 15 نومبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی اس کا ریلیف دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں15نومبر سے آئندہ 15روز کیلئے 8 سے 10 روپے لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرے دل میں انتقام کی نہیں خوشحالی کی تمنا ہے، سیاسی جماعتیں اور ادارے ملکر کام کریں، نواز شریف

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔دوسری جانب روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں اب تک 6 روپے کی نمایاں کمی ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں