April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون پر اتفاق

واشنگٹن:آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی، معیشت اور علاقائی صورتِ حال سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات وائٹ ہاؤس کے کابینہ روم میں ظہرانے کے دوران ہوئی، جس کے بعد فیلڈ مارشل نے صدر ٹرمپ کے ہمراہ اوول آفس کا بھی دورہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک-بھارت سیزفائر میں تعاون پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے خطے میں قیامِ امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران ایران اسرائیل کشیدگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس تنازع کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے امریکی صدر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشتگردی کے شعبے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

دونوں فریقین نے تجارت، ٹیکنالوجی، کرپٹو کرنسی، توانائی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی۔

بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی اعتماد اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا، جبکہ خطے میں پائیدار امن اور مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *