KHWAJA ASIF

باجوہ نے پہلے بھی مجھے کہا تھا آپ کیخلاف پریس کانفرنس کروں گا، میں نے کہا کرلیں: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پہلے بھی مجھے دھمکی دے چکے ہیں کہ پریس کانفرنس کروں گا، جس کے جواب میں کہا کہ آپ کرلیں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ دو تین سال پہلے ہمیں بریفنگ دی گئی تھی کہ طالبان پاکستان میں واپس آئیں گے تو نئی صبح طلوع ہو گی، امن اور بھائی چارہ ہو گا لیکن بریفنگ میں جو دلاسے دیے گئے تھے وہ غلط ثابت ہوئے، اس کا کوئی تو جواب دے، بانی پی ٹی آئی ہی جواب دے دے۔

انہوں نے کا کہ میں نے جواب دہی کا مطالبہ کر کے کوئی گستاخی نہیں کی، اگر میری بات کسی کی طبع نازک پر گراں گزری ہے تو میں یہی کہوں گا کہ اسے جانے دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پہلے بھی مجھے دھمکی دے چکے ہیں کہ پریس کانفرنس کروں گا، میں نے پریس کانفرنس کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ آپ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، سیکورٹی تعاون سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں  سیاسی استحکام  کو فروغ ملے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ سیاسی معاملہ ہے، آڈٹ کرنا ہے تو 2018 کا بھی کریں، امریکا میں بھی ٹرمپ نے دھاندلی کا شور مچایا، وہاں کیپیٹل ہل پر حملہ ہوا اور لوگوں کو اس کے الزام میں قید کی سزا ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈونلڈ لو کی پیشی کے موقعے پر پی ٹی آئی کے لوگ کمیٹی روم میں موجود تھے، جنھیں شور مچانے پر باہر نکال دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھاکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو لانے، معاشی تباہی اور نوازشریف کو فارغ کرنے پر پوچھنا چاہیے، جنرل (ر) باجوہ ، فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان پارلیمنٹ کو جواب دیں، میں ایوان میں طلبی کی قرارداد لاؤں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں