اسرائیل کے ایران پر حملوں کے جواب میں ایران کا جوابی وار، بیت یام اور حیفا سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ حملوں میں 200 اسرائیلی زخمی ہو گئے۔ 20 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ اسرائیل نے ایران میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کے ایران پر حملوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران پر ہونے والے حملوں کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اگر کسی بھی طرح امریکہ پر حملہ کیا گیا تو امریکی مسلح افواج ایسی طاقت سے جواب دیں گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
اسرائیل کے ایران پر حملوں کے جواب میں ایران کا آپریشن وعدہ صادق سوئم پوری قوت سے جاری ہے. جوابی کارروائی کے دوران اسرائیل پر ایک رات میں دو بڑے حملے کیے- تل ابیب، یروشلم اور حیفہ دھماکوں سے گونجتے رہے-ایران کی جانب سے ایک سو پچاس کے قریب میزائل فائر کیے گئے
پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی پیداوار اور توانائی کی فراہمی کے مقامات کو نشانہ بنایا-حیفا کو نشانہ بنانے والے میزائل پہلی بار استعمال کیے گئے-ایران نے عماد، غدر اور خیبر شکن میزائلوں سے اسرائیلی فوجی اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا-اسرائیل کا دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا-
اسرائیلی حملوںمیںایران کے مسلح افواج کے سربراہ سمیت متعدد کمانڈرز جاںبحق