April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

ایران کا جوابی وار، اسرائیل لرز اٹھا، عمارتیں‌تباہ، 10 اسرائیلی ہلاک، 200 زخمی، 20 افراد لاپتہ

اسرائیل کے ایران پر حملوں کے جواب میں ایران کا جوابی وار، بیت یام اور حیفا سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ حملوں میں 200 اسرائیلی زخمی ہو گئے۔ 20 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ اسرائیل نے ایران میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کے ایران پر حملوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران پر ہونے والے حملوں کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اگر کسی بھی طرح امریکہ پر حملہ کیا گیا تو امریکی مسلح افواج ایسی طاقت سے جواب دیں گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

اسرائیل کے ایران پر حملوں کے جواب میں ایران کا آپریشن وعدہ صادق سوئم پوری قوت سے جاری ہے. جوابی کارروائی کے دوران اسرائیل پر ایک رات میں دو بڑے حملے کیے- تل ابیب، یروشلم اور حیفہ دھماکوں سے گونجتے رہے-ایران کی جانب سے ایک سو پچاس کے قریب میزائل فائر کیے گئے

پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی پیداوار اور توانائی کی فراہمی کے مقامات کو نشانہ بنایا-حیفا کو نشانہ بنانے والے میزائل پہلی بار استعمال کیے گئے-ایران نے عماد، غدر اور خیبر شکن میزائلوں سے اسرائیلی فوجی اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا-اسرائیل کا دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا-

اسرائیلی حملوں‌میں‌ایران کے مسلح افواج کے سربراہ سمیت متعدد کمانڈرز جاں‌بحق

یمنی حوثی فورسز نے کہا ایران کے ساتھ مل کر اسرائیل کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا-حملوں میں متعدد فلسطین ٹو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل استعمال کیے-یمنی حوثی فورسز کے حملوں کا ہدف تل ابیب کے قریب حساس مقامات تھے-اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی علاقوں میں متعدد مقامات پر ایرانی میزائل گرے-اسرائیل کی جانب سے ایران میں بھی چند مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا

اسرائیلی فوج کے مطابق تہران میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر، ہتھیاروں کی اسٹوریج اور میزائل لانچر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا-اہداف میں نیوکلیئر پروجیکٹ ہیڈکوارٹر کے ساتھ دیگر اہم دفاتر بھی شامل تھے-ایرانی میڈیا کےمطابق وزارت دفاع کے دفتر پر حملے میں عمارت کومعمولی نقصان پہنچا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *