IMF PAKISTAN

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا حتمی راونڈ آج ہوگا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا حتمی راونڈ آج ہوگا، پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف حکام کو سرکاری ملازمین کی ایف بی آر میں اثاثوں کے مکینزم پر بریفنگ دی جائے گی-

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے انکم ٹیکس سلیبز کم کرنے کا مطالبہ کر دیا، آئی ایم ایف کا کیپٹل گینز ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ، کرپٹو کرنسیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے، درج شدہ سیکیورٹیز کے سلیبس کے جائزہ کا بھی مطالبہ کردیا۔

جائیداد کی خریداری نقد کے بجائے بینک کے ذریعے لازمی قرار دینے کی تجویز بھی آگئی۔ پاکستان آئندہ ماہ آٹھ ارب ڈالر کے نئے بیل آؤٹ پیکج کی باضابطہ درخواست کرے گا

دوست ممالک نے واضح کہہ دیا کہ امداد نہیں دیں گے، ہمیں‌اخراجات کم کرنا ہوں‌گے، وزیر خزانہ

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کو ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا۔

عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت

آئی ایم ایف نے انکم ٹیکس سلیبز کم کرنے کا مطالبہ کردیا،،، کاروباری طبقے کیلئے پچاسی لاکھ سالانہ ٹرن اوور پر ٹیکس کی تجویز دے دی۔۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پنشن کنٹریبیوشن یا مراعات پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

پاکستان کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز پر پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافے کی یقین دہانی کرادی۔ آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے پراپرٹی ڈویلپرز کو پابند کرنے کے لیے بھی کہا ہے کہ وہ پراپرٹی ٹائٹلز کی تکمیل اور رجسٹریشن سے قبل تمام ٹرانسفرز کو ٹریک اور رپورٹ کریں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کیپٹل گینز ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں