رپورٹ کے مطابق دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی مجموعی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران **358.7 ارب ڈالر** کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان خاندانوں کی کل دولت **2.9 ٹریلین ڈالر** تک پہنچ گئی ہے۔
فہرست میں عرب دنیا کے تین بااثر اور شاہی خاندان بھی شامل ہیں۔
اسی طرح قطر پر حکمرانی کرنے والا **آل ثانی خاندان** بلومبرگ کی 2025 کی فہرست میں **چوتھے نمبر** پر ہے، جس کی مجموعی دولت **199.5 ارب ڈالر** کے قریب ہے۔
فہرست میں سب سے اوپر امریکا کا **والٹن خاندان** موجود ہے، جو معروف ریٹیل چین والمارٹ کا مالک ہے۔ بلومبرگ کے مطابق والٹن خاندان کو دنیا کا **امیر ترین خاندان** قرار دیا گیا ہے، جن کی دولت کا تخمینہ **513.4 ارب ڈالر** لگایا گیا ہے۔