April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

بین الاقوامی پنجابی فلم “سوکن سوکنے 2” پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی

پاکستانی فلم بینوں کے لیے خوشخبری! کئی ماہ کے وقفے کے بعد پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم “سوکن سوکنے 2” اب پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

فلم کی نمائش کا اہتمام ڈسٹری بیوشن کلب نے کیا ہے، جو پاکستانی ناظرین کو معیاری اور خاندانی تفریح فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

“سوکن سوکنے 2” سن 2018 میں ریلیز ہونے والی مقبول پنجابی فلم “سوکن سوکنے” کا سیکوئل ہے۔ اس بار بھی فلم میں مزاح، جذبات اور دلچسپ موڑ بھرپور انداز میں پیش کیے گئے ہیں۔

فلم میں معروف پنجابی اداکار ایمی ورک، نمرت کھیرہ اور سرگن مہتا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں، جب کہ معاون کرداروں میں بھی کئی نامور فنکار شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو دو بیویوں کے ہوتے ہوئے تیسری شادی کر بیٹھتا ہے۔ اس غیر معمولی صورتحال میں پیدا ہونے والے مزاحیہ اور دلچسپ واقعات، سوکنوں کے درمیان چپقلش، اور گھریلو تنازعات فلم کی کہانی کو ناظرین کے لیے مزید پرکشش بناتے ہیں۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید کا کہنا ہے عیدالاضحی کے بعد پاکستانی سینما گھروں کو تازہ مواد کی ضرورت تھی، اور ’سوکن سوکنے 2‘ خاص طور پر کامیڈی فلموں کے شائقین کے لیے ایک مکمل تفریحی پیکج ہے۔ یہ فلم ناظرین کو پیسہ وصول تفریح فراہم کرے گی۔

وینا ملک کا اب بھی بالی وڈ فلموں کی آفرز موصول ہونے کا انکشاف

یہ فلم اس وقت پاکستان بھر کے مختلف سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور ہر عمر کے ناظرین کو معیاری، خاندانی اور صاف ستھری تفریح فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

پرینکا چوپڑا ممبئی فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر

فلم بینوں کے لیے مشورہ ہے کہ اگر آپ ہنسی، مزاح، اور منفرد کہانی پر مبنی پنجابی فلموں کے شوقین ہیں، تو “سوکن سوکنے 2” آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *