بین الاقوامیبین الاقوامی خبریں صدارتی الیکشن کے بعد نومنتخب صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات chiefeditorNovember 14, 2024October 1, 2025 صدارتی الیکشن کے بعد صدر جو بائیڈن اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی صدر بائیڈن نے وائٹ ہاوس پہنچنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیر مقدم کیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا۔ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر اپنا صدر چُن لیا جو بائیڈن نے کہا کہ وہ وعدے کے مطابق پرامن انتقال اقتدار کے لیے تیار ہیں۔ جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامن انتقال اقتدار کو سراہتے ہیں۔ امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’بزدل‘ قرار دے دیا اس موقع پر خاتون اول جل بائیڈن بھی ٹرمپ کے خیر مقدم کے لیے موجود تھیں۔ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات انتہائی خوشگوار تھی جس میں حقائق پر منبی دوستانہ گفتگو ہوئی ڈونلڈٹرمپ سوالات کاپلندہ اپنے ساتھ لائے تھے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اقتدار سنبھالیں گے۔ Post Views: 329
کابل سے سفارتی عملے کے انخلاء کے لیے امریکہ کا تین ہزارفوجی بھیجنے کا اعلان امریکا نے کابل سے اپنےسفارتی عملے کے انخلاء کے لیے تین ہزارفوجی بھیجنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے فوجی…
چوری کے واقعات میں اضافے پر تقریر کے دوران برطانوی محکمہ پولیس کی وزیرکا پرس چوری برطانوی محکمہ پولیس اور انسداد جرائم کی وزیر ڈَیم ڈایانا جونسن کا پرس ویسٹ مڈلینڈز میں برطانوی پولیس افسران سے…
سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق سعودی عرب اور شام نے 11 برس بعد سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق…