دس روپے کے نوٹ کی قسمت کا فیصلہ وزیرخزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کرے گی

دس روپے کے نوٹ کا مستقبل کیا ہوگا؟

دس روپے کے نوٹ کی قسمت کا فیصلہ وزیرخزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کرے گی۔۔ مستقبل میں دس روپے کا نوٹ بند کرنے اور سکہ جاری کرنے پر غور ہوگا۔

گاڑیوں کی فروخت میں 80 فیصد کمی، 4 ہزار 463 یونٹس رہ گئی

کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟؟ دس روپے کا نوٹ کیا مارکیٹ میں مستقبل میں نظر آئے گا؟؟

مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کا سب سے چھوٹا نوٹ دس روپے کا نوٹ ہے ، اس کی ویلیو ہے یا نہیں ؟ یہ تو آپ جانتے ہیں لیکن اب وفاقی کابینہ نے دس روپے کا نوٹ ختم کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ جس کا بنیادی مقصد اس نوٹ کی تیاری پر آنے والی لاگت کا جائزہ لینا ہے۔

شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہے گی، اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کمیٹی اس بات پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی کہ آیا کاغذ کے نوٹ کے مقابلے میں دس روپے کا سکہ رائج کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا یا نہیں، اور اسی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی۔

سعودی فاسٹ فوڈ چین ”البیک“ جلد پاکستان میں بھی کاروبار شروع کرے گی

اگر یہ تجویز منظور کر لی جاتی ہے تو ملکی معیشت میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی کیونکہ اس وقت دس روپے کا نوٹ پاکستان کا سب سے چھوٹا بینک نوٹ ہے۔ جس کے خاتمے کے بعد بیس روپے کا نوٹ ملک کا سب سے چھوٹا نوٹ بن جائے گا۔۔ جبکہ اس سے کم مالیت کے لیے عوام کو صرف سکوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

ڈالر کوریورس گیئر لگ گیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے بھی نیچے آگیا

اس سے پہلے حکومت ایک روپیہ، دو روپے اور پانچ روپے کا نوٹ بھی ختم کرچکی ہے۔۔ اب دس روپے کے علاوہ پچاس روپے، سو روپے پانچ سو روپے ، ایک ہزار روپے اور پانچ ہزار کا نوٹ کرنسی مارکیٹ کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *