April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

سعودی فاسٹ فوڈ چین ”البیک“ جلد پاکستان میں بھی کاروبار شروع کرے گی

ALBAIK CHICKEN2

عالمی شہرت یافتہ سعودی فاسٹ فوڈ چین ”البیک“ کے سربراہ نے جلد پاکستان میں بھی کاروبار شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آئے 130 سعودی سرمایہ کاروں میں ”البیک“ فوڈ سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور آرامکو کے اعلیٰ عہدیدار رامى ابو غزالہ بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے نجی ٹی وی کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کمپنی ”گو پیٹرولیم“ کے ساتھ انہوں نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخظ کیے ہیں اور اس حوالے سے ابتدائی بزنس اسٹڈی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

بھوتوں کی وہ 7 اقسام جو پاکستان میں پائی جاتی ہیں

انہوں نے بتایا کہ البیک کے حوالے سے فیزیبیلیٹی اسٹڈی مکمل ہوچکی ہے اور امید ہے اگلے سال تک البیک کا فرائی چکن پاکستان میں دستیاب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصرف سعودی آرامکو کے پیٹرول پمپس پر البیک کے آؤٹ لیٹ کھلیں گے بلکہ پاکستان بھر میں ریسٹورنٹ کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

کینسر سے بچنے کے لیے کن غذاوں‌کا استعمال ترک کرنا ضروری؟ ماہرین نے خبردار کردیا

رامى ابو غزالہ نے مزید کہا کہ ’اس وقت ہم جائزہ لے رہے ہیں اور کاروبار سے متعلق ضروری معلومات لینے، مارکیٹ کی حکمتِ عملی اور تحقیق جاری ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اللہ کی مہربانی سے پاکستان کی بہت اچھی کمپنی ”گو پیٹرولیم“ کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرچکے ہیں۔ یہ کمپنی سعودی آرامکو کی شراکت دار ہے لہٰذا اب ہم ملکر حکمت عملی بنانے پر کام کررہے ہیں۔

ذیابیطس اور امراضِ قلب روکنے والے چاول کی نئی قسم تیار

ان سے پوچھا گیا کہ دنیا بھر میں البیک کی کامیابی اور شہرت کا راز کیا ہے؟ جس پر انہوں نے اوپر کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ’یہ اللہ کی رحمت اور برکت ہے۔ ہم تو صرف اس کی عطا کردہ امانت کو آگے لے کر چل رہے ہیں‘۔

ناسا ایئرکرافٹ‌کے بنائے چاند اور زمین کے دلکش مناظر

پاکستان میں کاروبار کے مواقع سے متعلق سوال پر البیک کے سی ای او کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستان کے لوگ انتہائی خوبصورت اور اچھے ہیں اور ان کی خدمت ہمارے لیے باعث افتخار ہوگی۔

یاد رہے کہ فاسٹ فوڈ چین البیک سعودی عرب کی سب سے بڑی فوڈ چین ہے اور دنیا کے 80 ممالک میں اس کا برینڈ رجسٹرڈ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *