تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں ایکسپورٹرز اور ریٹیلرز پر بازی لےگیا

تنخواہ دار طبقہ ٹیکس

تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں ایکسپورٹرز اور ریٹیلرز پر بازی لےگیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ برس تنخواہ دار طبقے نے 545ارب روپے کا تاریخی ٹیکس دیا۔

براہ راست ٹیکسوں کے لحاظ سےدیگر شعبوں کے مقابلے میں سیلریڈ کلاس کا حصہ سب سےزیادہ رہا۔ ایکسپورٹرز نے 180 اور ری ٹیلرز نے62 ارب روپے ٹیکس دیا۔

اعلیٰ حکام کے مطابق مجموعی طور پر تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ مالی سال میں برآمد کنندگان اور تاجروں کی مشترکہ ادائیگی سے د گنا زیادہ انکم ٹیکس ادا کیا۔

مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

مالی سال 2023-24 میں تنخواہ دار طبقے نے 367 ارب روپے ٹیکس دیا تھا، جبکہ 2024-25 میں یہ رقم بڑھ کر 545 ارب روپے ہو گئی، یعنی 178 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

سعودی فاسٹ فوڈ چین ”البیک“ جلد پاکستان میں بھی کاروبار شروع کرے گی

بڑے بڑے دعووں کے باوجود پاکستان میں متعارف کرائی گئی تاجر دوست اسکیم ناکام رہی تاہم ملک میں موجود تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ مالی سال کے دوران برآمد کنندگان اوررٹیلرزکی مجموعی ادائیگی کے دگناسے بھی زیادہ ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *