لاہور ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

لاہور میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں اسپنر ساجد خان وائرل بخار سے صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ شامل ہوگئے ہیں، جبکہ 38 سالہ آصف آفریدی کو ڈیبیو کا موقع نہیں مل سکا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

ذرائع کے مطابق ساجد خان بیماری کے باعث میچ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے، جس کے باعث ٹیم منیجمنٹ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو کھلانے پر غور کیا تھا۔ تاہم، ساجد خان کے فٹ ہونے کے بعد وہ دوبارہ اسکواڈ میں واپس آگئے۔

پاکستا ن سے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فِن ایلن اور ایڈم مِلنے سیریز سے باہر

پاکستان ٹیم نے لاہور کی خشک وکٹ کو دیکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جنوبی افریقی بولرز کے دباؤ سے قبل رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *