April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

کراچی کے نسلہ ٹاور کی تعمیر کی منظوری دینے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ

NASLA TOWER

کراچی کے نسلہ ٹاور کی تعمیر کی منظوری دینے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔ مقدمہ درج ہوگیا۔ تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ طلب کر لیا۔

کراچی میں نسلہ ٹاور پلان کی منظوری دینے کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کسی افسر کو نامزد نہیں کیا گیا۔ بلڈنگ پلان کی منظور ی کے وقت موجود افسروں کا تعین کرکے نامزد کیا جائے گا۔

مقدمے میں جعلسازی ، اختیارات سے تجاوز کی دفعات شامل کی گئیں۔ ایس بی سی اے اور سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

نسلہ ٹاورپلان کی منظوری دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیمیں ریکارڈ لینے متعلقہ دفاتر پہنچ گئیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم ایس بی سی اے کے دفتر پہنچی اور تعمیرات کی منظوری دینے والے ایس بی سی اے کےشعبے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ انوسٹی گیشن پولیس کی دوسری ٹیم نے سندھی مسلم کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کا دورہ کیا

ڈائریکٹر ایڈمن ایس بی سی اے نے نسلہ ٹاور کی تعمیر کے وقت تعینات تمام افسران کا ریکاکرڈ پولیس کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز نسلہ ٹاور پلان کی منظوری دینے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور گرانے کا کام بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *