پاک ہاکی ٹیم  ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی

پاک ہاکی ٹیم

پاکستان ہاکی ٹیم  ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی ، ایشیئن ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اور عمان کی ٹیموں کی عدم دستیابی پر ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلی بار نیشنز کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

ذرائع کے مطابق، پی ایچ ایف نے حکومت کی گائیڈ لائنز کے بعد ٹیم بھارت  نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

کیا انڈیا سے آنے والی انجو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟

حالیہ پاک بھارت کشیدگی، کھلاڑیوں کے تحفظات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم بھارت نہیں بھیجی جا رہی۔ پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

بین الاقوامی پنجابی فلم “سوکن سوکنے 2” پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئے شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ اب ستائیس اگست کے بجائے انتیس  اگست سے بھارتی شہر راجگیر میں شروع ہوگا ، فائنل میچ سات ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *