April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

پاکستان نے بھارت کا ادھار چکا دیا،سپر فور مرحلے کا پہلا میچ جیت لیا

PAK BEAT INDIA IN SUPER 4 ASIA CUP

پاکستان نے بھارت کا ادھار چکا دیا، دبئی کا بدلہ دبئی میں لے لیا۔ بھارت کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ پہلے محمد نواز، محمد رضوان پھر آصف علی اور خوشدل شاہ بھارت کیلیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔ 

ایک سو بیاسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں دھیمے آغاز نے پاکستانی شائقین کو پریشان کیا، بابر اور فخر کے آؤٹ ہونے کے بعد اوپر آنے والے محمد نواز نے بھارتی بالرز پر بلے سے وار کر دیا۔ بھارتی سورماؤں کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ تکلیف کا شکار محمد رضوان دوسرے اینڈ پر ٹکے رہے۔ اسکور کو آگے بڑھاتے اور نواز کو کھیلنے کا موقع دیتے رہے۔ محمد نواز نے بیس گیندوں پر بیالیس  رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

خوشدل رضوان کا ساتھ دینے آئے لیکن رضوان اکہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پھر محمد آصف آئے ، خوشدل کے ساتھ مل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ آخری دو اوورز میں جیت کیلیے چھبیس رنز خوشدل اور آصف علی کیلیے معمولی ثابت ہوئے۔ آصف علی نے ایک چھکا اور دو چوکے لگائے، آؤٹ ہونے سے پہلے میچ مکمل پاکستانی بلے بازوں کے حق میں کرگئے۔ آخری اوور کی سیکنڈ لاسٹ گیند پر افتخار احمد نے وننگ شاٹ کھیلا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *