سابق گورنر سندھ اور ترجمان محمد نوازشریف نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا

MUHAMMAD ZUBAIR AND NWAZSHARIF

سابق گورنر سندھ اور ترجمان محمد نوازشریف نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا- سابق گورنر سندھ محمد زبیر نےمسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا- محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پارٹی کا مؤقف تبدیل ہوگیا ہے- ان سے الگ ہونا ہی بہتر تھا-

محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے راہیں‌ جدا کرنے کا فیصلہ کافی عرصہ پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا- سابق گورنر سندھ اور ترجمان محمد نوازشریف نے کہا کہ جب سے پارٹی نے پاور پالیٹکس شروع کی ہے ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگیا-

اکتوبر 2020 میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز شریف کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

باجوہ نے پہلے بھی مجھے کہا تھا آپ کیخلاف پریس کانفرنس کروں گا، میں نے کہا کرلیں: وزیر دفاع

خیال رہے کہ محمد زبیر کا بطور ترجمان تقرر ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب تقریباً 2 ہفتے قبل پاک فوج نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے 2 مرتبہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی سیاسی اور قانونی مشکلات پر بات چیت کی۔

ترجمان پاک فوج جنرل بابر افتخار نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’محمد زبیر نے 2 مرتبہ آرمی چیف سے ملاقات کی، ایک اگست کے آخری ہفتے میں اور اس کے بعد آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی موجودگی میں 7 ستمبر کو کی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئی تھیں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’ان ملاقاتوں میں انہوں (زبیر) نے نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے گفتگو کی تھی‘۔

مزید پڑھیں: جنرل باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی، ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، عمران خان کا اعتراف

ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی انہوں نے فوج کی قیادت سے اپنے رابطے کی تصدیق کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ معاشی معاملات پر بات چیت کے لیے گئے تھے۔

تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بات چیت کے دوران نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا بھی تذکرہ ہوا تھا۔

محمد زبیر فروری 2017 کو سندھ کے 32 ویں گورنر بنے تھے- انہوں نے یہ منصب جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کی وفاقت کے بعد سنبھالا تھا۔

تاہم انہوں نے جولائی 2018 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں  سیاسی استحکام  کو فروغ ملے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

گورنر سندھ بننے سے پہلے محمد زبیر چیئرمین نجکاری کمیشن تھے اور اس سے قبل جولائی تا دسمبر 2013 ان کے پاس بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کا عہدہ تھا اور وہ سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے بھائی بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *