خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلا مقابلہ سینیٹ انتخابات کا معاہدہ

خیبرپختونخوا حکومت

خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلا مقابلہ سینیٹ انتخابات کا معاہدہ ہو گیا،حکومت چھ اور اپوزیشن پانچ نشستوں پر راضی ہو گئی ،سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہونے پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اتفاق ہوا- اعلامیے کے مطابق جنرل نشست پر فیصل جاوید، مراد سعید، مرزاخان آفریدی اور پیر نورالحق قادری امیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے سینیٹ الیکشن کے کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان کر دیا- پشاور میں پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدیداران نے کہا، الیکشن میں مخلص کارکنوں کی حق تلفی کی گئی

مولانا فضل الرحمان کی تجویز: خیبرپختونخوا میں تبدیلی ہو تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہو

خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلا مقابلہ سینیٹ انتخابات کا معاہدہ ہو گیا- حکومت چھ اور اپوزیشن پانچ نشستوں پر راضی ہو گئی-وزیراعلیٰ ہاؤس میں مذاکرات کے فائنل راؤنڈ میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہونے پرپی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اتفاق ہوا-تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کیلئےامیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے اور نہ گرانے کی بحث

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ناموں کی توثیق کر دی، اعلامیے کے مطابق، جنرل نشست پر امیدواروں میں فیصل جاوید،مرزا خان آفریدی اور پیرنورالحق قادری سمیت چار امیدوار شامل ہیں۔خواتین کی نشست پر روبینہ ناز اور ٹیکنو کریٹ نشست پر اعظم خان سواتی کو ٹکٹ دیا جائے گا۔
ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔

آرمی چیف کو خط اس لیے بھیجے جو بھی جمہوری راستے تھے وہ سب ختم کر دیے گئے: عمران خان

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سینیٹ کے ناراض امیدواروں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے- تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان کر دیا-

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں ناراض امیدواروں کو کاغذات واپس لینے کا حکم دیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ عرفان سلیم سینیٹ کے کاغذات واپس نہیں لیں گے- پشاور میں پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدیداران نے کہا کہ الیکشن میں مخلص کارکنوں کی حق تلفی کی گئی-خبردار کیا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں خیبر پختون خوا اسمبلی کے گھیراؤ کریں گے، وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج بھی کیا جائے گا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *