غزہ امن معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ آج متوقع ہے۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق، غزہ میں موجود تمام 20 زندہ اسرائیلی قیدی آج صبح تک وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق قیدیوں کوریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا، جو انہیں غزہ میں قائم اسرائیلی فوجی اڈے پر ابتدائی طبی معائنے کے بعد اسرائیل منتقل کرے گا تاکہ وہ اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ جیسے ہی تمام قیدیوں کی محفوظ واپسی کی تصدیق ہو جائے گی، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل تقریباً 2000 فلسطینی قیدی رہا کرے گا جن میں 250 عمر قید کی سزا بھگتنے والے شامل ہیں۔ تاہم معروف فلسطینی رہنما مروان برغوثی کا نام رہائی کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔