پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، کسی بھی مہم جوئی کا انجام عبرت ناک ہوگا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، کسی بھی مہم جوئی کا انجام عبرت ناک ہوگا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

 پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، کسی بھی مہم جوئی کا انجام عبرت ناک ہوگا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے معرکہ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی پہلی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کے نتائج “انتہائی خطرناک اور تکلیف دہ” ہوں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کا تین روزہ سرکاری دورہ ایران مکمل

حق اور باطل کا فیصلہ کن معرکہ

فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق محض ایک جنگ نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان تصادم تھا، جس میں اللہ کے فضل سے حق کو فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے شہداء، غازیوں اور خاص طور پر نہتی خواتین اور بچوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دو ٹوک پیغام: نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی گنجائش نہیں، بھارت ہوش کے ناخن لے

 بھارت کی سفارتی و عسکری ناکامی

بھارت کی علاقائی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہندوستان، پاکستان کو سفارتی تنہائی اور عسکری جارحیت کا نشانہ بنانے کا جو خواب دیکھ رہا ہے، وہ اس کی اوقات سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ تنازع میں بھارت کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ پاک فضائیہ کے ‘شاہینوں’ اور ‘فتح میزائل’ نے دشمن کے 26 سے زائد عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون پر اتفاق

 جدید دفاعی نظام اور اسٹریٹجک کامیابیاں

مستقبل کی جنگوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے درج ذیل اہم نکات پر زور دیا:

 ملٹی ڈومین آپریشنز: مستقبل کی جنگیں ڈرونز، سائبر حملوں اور مصنوعی ذہانت  پر مشتمل ہوں گی۔

 ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز: مسلح افواج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئے ہیڈکوارٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

 سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ: برادر اسلامی ملک کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ پاکستان کی بڑی سفارتی جیت ہے۔

 دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن

فیلڈ مارشل نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے مراکز کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان اپنی موثر سفارت کاری کے ذریعے اسلام آباد ٹاکس کی میزبانی کر رہا ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار کی علامت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *