فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کا تین روزہ سرکاری دورہ ایران مکمل

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کا تین روزہ سرکاری دورہ ایران مکمل

پاکستانی وفد کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تین روزہ انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاک ایران تعلقات میں نئی اسٹریٹجک جہتوں کے حوالے سے کلیدی اہمیت کا حامل رہا۔

صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے تہران میں قیام کے دوران درج ذیل اہم شخصیات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں

محمد باقر قالیباف: اسپیکر قومی اسمبلی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں اسپیکر قالیباف سے ملاقات

عباس عراقچی: وزیر خارجہ ایران۔

فیلڈ مارشل کی ملاقات

میجر جنرل علی عبداللہی: کمانڈر خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں میجر جنرل علی عبداللہی سے ملاقات

 دفاعی اور داخلی سلامتی پر توجہ

ملاقاتوں میں بارڈر مینجمنٹ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ فیلڈ مارشل کی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کی آمد اور کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے گفتگو کو دونوں ممالک کے عسکری روابط میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *