پاکستان اور چین کے درمیان فولادی دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز

پاکستان اور چین کے درمیان فولادی دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کے اختتام پر جاری ہونے والے انتہائی اہم مشترکہ اعلامیے کے مطابق، دونوں ممالک نے آئندہ پانچ سالہ  ایکشن پلان کے تحت دفاعی، سیکیورٹی، اقتصادی اور خلائی شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا غیر متزلزل عزم دہرایا ہے۔ چین نے دو پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے اور ایک کو چینی خلائی اسٹیشن بھیجنے کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔

چین میں پانی کی سطح پر دنیا کا جدید ترین سولر پلانٹ تیار

سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک چین دوستی کا فولادی عزم ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات اور مشترکہ اعلامیے نے دونوں ممالک کے لازوال رشتے کو مزید جلا بخش دی ہے

مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے سی پیک 2.0 کے تحت اعلیٰ معیار کے منصوبوں کو آگے بڑھانے، گوادر پورٹ کی ترقی اور خنجراب پاس کے مؤثر استعمال پر مکمل اتفاق کیا ہے۔ صنعتی پارکس، زراعت، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کو وسعت دی جائے گی

چینی اے آئی ایپ ڈیپ سیک نے چیٹ جی پی ٹی کو مات دے دی

اعلامیے کی سب سے اہم پیشرفت خلائی تعاون ہے، جہاں چین دو پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دے کر ایک کو اپنے خلائی اسٹیشن بھیجے گا۔ پاکستان نے سنکیانگ، ہانگ کانگ اور جنوبی بحیرہ چین پر بیجنگ کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی، تو چین نے بھی پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے مستقل تعاون کا اعادہ کیا۔

چین نے پاکستانی زرعی مصنوعات کی اپنی مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے اور پاکستان کے لیے 3 ہزار تربیتی مواقع فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ دورۂ چین کو ہر لحاظ سے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *