AUSTRALIA AND AFGHANISTAN CRICKET TEAM

آسٹریلیا نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکارکردیا

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر خواتین کو حقوق نہ دینے کو جواز بناکر افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی بورڈ نے موقف اپنایا ہے کہ طالبان کے دورِ حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کو برابری کے حقوق فراہم نہیں کیے جارہے، جس کی وجہ سے وہ افغان کرکٹ ٹیم کیساتھ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے دمیان سیریز رواں برس اگست میں شیڈول تھی، کینگروز نے گزشتہ برس بھی افغانستان کے ساتھ 3 میچوں کی ون ڈے سیریز سے دستبرداری اختیارکرلی تھی۔

میدان میں پرفارم کرتا ہوں کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، اسٹار بیٹر بابر اعظم

آسٹریلوی بورڈ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یہ فیصلہ 2021 میں افغانستان میں طالبان کی جانب سے کھیلوں میں خواتین کی شرکت پر پابندیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا واحد مکمل رکن ملک ہے جس کی سینئیر سطح پرخواتین کی کوئی ٹیم نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں