April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی طے پا گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کردیا

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی طے پا گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل اور باضابطہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے، جسے عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک اہم بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے 12 روزہ جنگ کو ختم کرنے پر مکمل اتفاق کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت، ایران اور اسرائیل اپنے جاری آخری فوجی مشن مکمل کریں گے جس کے بعد ایک 12 گھنٹے کی جنگ بندی کا آغاز ہو گا۔

ایران نے قطر اور عراق میں امریکی ایئر بیسز پر میزائل برسا دیئے

صدر ٹرمپ کے مطابق، جنگ بندی کا آغاز ایران کرے گا، اور چھ گھنٹے بعد اسرائیل بھی اس میں شامل ہو جائے گا۔ جب دونوں فریقین 24 گھنٹے تک مکمل طور پر پرامن رہیں گے، تو جنگ کو سرکاری طور پر ختم سمجھا جائے گا۔

“اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلا، جیسا کہ ہو گا، تو میں ایران اور اسرائیل دونوں کو یہ جنگ ختم کرنے پر ان کی ہمت، حوصلے اور عقل مندی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،” صدر ٹرمپ نے کہا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کی جائے، عالمی برادری کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جو برسوں جاری رہ سکتی تھی اور پورے مشرق وسطیٰ کو تباہی کے دہانے پر لے جا سکتی تھی، لیکن دانشمندانہ فیصلے نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

صدر ٹرمپ نے خطاب کے اختتام پر دعا کرتے ہوئے کہا:

“خدا رحم کرے، خدا مشرق وسطیٰ پر رحم کرے، خدا امریکا پر رحم کرے، اور خدا دنیا پر رحم کرے۔”

ایران کا جوابی وار، اسرائیل لرز اٹھا، عمارتیں‌تباہ، 10 اسرائیلی ہلاک، 200 زخمی، 20 افراد لاپتہ

عالمی برادری کی جانب سے اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے یہ ایک نیا موڑ ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *