British Vaccine EstraZeneca CORONA e1609339996549

برطانیہ نے ایسٹرا زینیکا نامی آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

مہلک وبا نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے. ایک سال گذرنے کو ہے. مختلف ممالک میں‌ کورونا کے خلاف ویکسین کی تیاری اور ٹرائل مکمل ہوچکے ہیں. جس کے بعد مختلف ویکسینز کو انسانوں‌ میں‌ منتقل کیا جارہا ہے. ایسے میں‌ برطانیہ میں‌ نئی پیش قدمی کی گئی ہے. جہاں‌ آکسفورڈ کی کورونا ویکیسن کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان میں داخل

ایسٹرا زینیکا کی ویکسین کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے اہم قرار دی جارہی ہے. جس کے باقاعدہ طور پر استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے.

ویکسین بنانے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کی ویکسین فائزر اور موڈرنا کی ویکسین کے برابر ہی موثر ہو گی۔

ضرور پڑھیں: کورونا سے متعلق چینی سائنسدانوں کا دعویٰ

کمپنی کے سربراہ کہتے ہیں‌ ویکسین برطانیہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف بھی موثر کام کرے گی.

ًٰیمن کے شہر عدن کے ایئرپورٹ پر دھماکہ اور فائرنگ

برطانیہ نے ایسٹرا زینیکا کی دس کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا ہے. جو پانچ کروڑ افراد کو دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں