NOAH DASATAGIR BUTT IN UZBEKISTAN

نوح دستگیر بٹ نے اسٹرانگ مین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں ہوئے اسٹرانگ مین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

نوح دستگیر بٹ نے ہرکولیس کالمز ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا، انہوں نے اپنے بھارتی حریف کے خلاف فتح سمیٹی۔

ایونٹ میں 18 ممالک کے کھلاڑی شامل تھے۔

واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں