امیر بالاج کے قتل کا مرکزی ملزم طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

امیربالاج قاتل طیفی بٹ ہلاک

امیر بالاج کے قتل کا مرکزی ملزم طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

رحیم یار خان: پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سی سی ڈی کے مطابق امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مرکزی ملزم طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

بلوچستان میں دہشت گردی، 9 مسافروں کو بسوں‌سے اتار کر شہید کر دیا گیا

پولیس کے مطابق طیفی بٹ کو کراچی سے لاہور بذریعہ سڑک منتقل کیا جا رہا تھا کہ رحیم یار خان کے قریب مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ حملہ آور ملزم کو پولیس کی تحویل سے چھڑا کر فرار ہو گئے۔

بعد ازاں پولیس نے دو مشکوک گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے دوبارہ فائرنگ شروع کر دی۔ تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔

گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں سابق را چیف کے ملوث ہونے کا انکشاف

واقعے میں ایک اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے سات سے آٹھ نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈی ایس پی سی سی ڈی کی مدعیت میں اقدامِ قتل اور پولیس پر حملے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو کچھ عرصہ قبل دبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔
امیر بالاج اور طیفی بٹ کے خاندانوں میں دشمنی تین دہائیوں سے جاری ہے۔

ارشد شریف کو ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، فیکٹ‌فائنڈنگ رپورٹ‌سپریم کورٹ‌میں‌جمع

گزشتہ سال 18 فروری کو لاہور میں شادی کی ایک تقریب کے دوران امیر بالاج کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس نے اس مقدمے میں گوگی بٹ اور طیفی بٹ سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا تھا۔

دشمنی کی اس خونی روایت میں پہلے بھی کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ امیر بالاج کے والد اور دادا اسی تنازع میں مارے گئے جبکہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو بھی دن دیہاڑے لاہور میں قتل کر دیا گیا تھا۔

سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *