قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے انہیں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی۔
گفتگوکرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ سابق چیئرمین رمیز راجا نے ایک میٹنگ کے دوران مجھے بورڈ میں عہدے کی پیشکش کی تھی جس کو مسترد کردیا تھا۔
قومی کرکٹر امام الحق کے دل میں بھی دولہا بننے کی خواہش مچلنے لگی
انہوں نے کہا کہ عہدہ مسترد کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کرکٹ بورڈ میں کسی کو کام نہیں کرنے دیا جاتا۔ میرے کئی دوست پی سی بی کام کرتے ہیں لیکن میرا کوئی ارادہ نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین رمیز راجا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
سابق کرکٹر نے کہا کہ سنیل گواسکر، ناصر حسین جیسے کئی سابق کرکٹرز بورڈ میں کام نہیں کرتے لیکن ٹی وی پر اپنا تجزیہ دیتے ہیں۔ تنویر احمد نے کہا کہ بطور سلیکٹر شاہد آفریدی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے جلد عہدہ چھوڑ دیا، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ وہ گراس روٹ لیول پر کام کرنا چاہتے ہیں۔
سرفراز احمد کوٹیم سے نکالنے کی وجہ کیا تھی؟؟ پی سی بی نے حقائق بتا دیےِ
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 ٹیسٹ، 2 ون ڈے اور محض ایک ٹی20 میچ کھیلا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی میں شاہد آفریدی چیف سلیکٹر بن گئے