Senate Election final

پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں میدان مار لیا، 11 امیدوار کامیاب

پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں میدان مار لیا

سینیٹ الیکشن میں انیس میں سے گیارہ نشستیں جیالے امیدوار جیت گئے۔ مسلم لیگ ن نے چھ نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔ سنی اتحاد کونسل کو ایک بھی نشست نہ ملی۔

وفاقی وزرا محمد اورنگزیب اور اسحاق ڈار سینیٹر منتخب ہوگئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہائیکورٹ ججز خط کا نوٹس لے لیا

فیصل واوڈا آزاد حیثیت سے سینیٹ کی نشست جیت گئے۔ بلوچستان کی تمام گیارہ اور پنجاب کی سات نشستوں پر بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ہوئے۔
سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی دو نشستوں پر حکمران اتحاد بازی لے گیا۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار دو سو بائیس جبکہ جنرل نشست پر رانا محمود الحسن دو سو چوبیس ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوگئے۔

سندھ سے سینیٹ کی بارہ نشستوں پر پیپلزپارٹی دس سیٹیں جیت کر بازی لے گئی۔ ایم کیوایم کے عامر چشتی اور آزاد امیدوار فیصل واوڈا نے بھی کامیابی سمیٹی۔

شمالی وزیرستان:دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، ٹیکنوکریٹ کی دو ، خواتین کی دو اور اقلیت کی ایک نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے پانچ سینیٹر پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں