IRAN MISSILES ATTACK ON ISRAEL

ایران نے اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے حملہ کر دیا

ایران نے اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے حملہ کر دیا۔ 200کے قریب میزائل اور خود کش ڈورنز داغے گئے، ایران نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیتے ہیں رات کو یہ حملہ کیا

غزہ کے 11 لاکھ رہائشیوں کو 24 گھنٹوں میں علاقہ خالی کرنے کی اسرائیلی دھمکی

پاکستان وقت کے مطابق رات چار بجے کے قریب کچھ ڈرونز اور میزائل اسرائیل میں بھی داخل ہوئے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکا اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھادیا

ایرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، جبکہ امریکا کے مطابق 99 فیصد ڈرونز مار گرائے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ ایرانی ڈرونز سے جنوبی اسرائیل میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا۔ اسرائیل نے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا تھا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں