’’غیر مسلم سے شادی نہیں کرسکتی‘‘، بھارتی اداکارہ ریم شیخ کا دوٹوک اعلان

غیرمسلم سے شادی نہیں کرسکتی، ریم شیخ

 ’’غیر مسلم سے شادی نہیں کرسکتی‘‘، بھارتی اداکارہ ریم شیخ کا دوٹوک اعلان

 پانچ وقت کی نماز اور روزوں کی پابندی کرتی ہوں، شریکِ حیات کا بااعتقاد ہونا ضروری ہے، ریم شیخ

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ریم شیخ نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل کے شریکِ حیات سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی غیر مسلم سے شادی کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی مذہبی وابستگی اور روحانی سفر پر کھل کر بات کی۔

فلم اسٹار میرا کے موبائل فون کو ڈھونڈنے والے کو ملیں گے 5 لاکھ روپے انعام

مذہبی شناخت اور طرزِ زندگی

دورانِ انٹرویو جب ریم شیخ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی دوسرے مذہب کے فرد سے محبت کی صورت میں شادی کریں گی؟ تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا، “میں اپنی مذہبی شناخت کو بہت اہمیت دیتی ہوں۔ میں پانچ وقت کی نماز ادا کرتی ہوں اور اب باقاعدگی سے روزے بھی رکھ رہی ہوں۔ میرے لیے ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنا ممکن نہیں ہوگا جو میرے عقیدے اور طرزِ زندگی سے ہم آہنگ نہ ہو۔”

 

فلم سیٹ پرخواتین کا نامناسب لباس پہننا سلمان خان کوپسند نہیں، پلک تیواڑی کا انکشاف

والدین کا مختلف مذہبی پس منظر

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریم شیخ کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے بچپن سے ہی ایک کثیر المذاہب ماحول میں پرورش پائی۔ تاہم، اداکارہ نے واضح کیا کہ اس متنوع پس منظر کے باوجود انہوں نے شعوری طور پر اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر مشکل میں اللہ سے رجوع کرتی ہیں، اس لیے وہ ایسا جیون ساتھی چاہتی ہیں جو اللہ پر کامل ایمان رکھتا ہو۔

جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *