پی ٹی آئی یوٹیوب سمیت عدالت کا 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی یوٹیوب بند

پی ٹی آئی یوٹیوب سمیت عدالت کا 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد: عدالت نے ریاست مخالف مواد کی بنیاد پر چینلز بند کرنے کی ہدایت دے دی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف مواد نشر کرنے پر 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آفیشل یوٹیوب چینل بھی شامل ہے۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے اور نہ گرانے کی بحث

یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد سنایا۔ عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں ایف آئی اے کی 2 جون 2025 کو شروع کی گئی انکوائری اور پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

آرمی چیف کو خط اس لیے بھیجے جو بھی جمہوری راستے تھے وہ سب ختم کر دیے گئے: عمران خان

حکم نامے کے مطابق عدالت نے انکوائری افسر کے دلائل سنے. دستیاب ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا. عدالت نے قرار دیا کہ شواہد کے مطابق یہ معاملہ پیکا ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت قابل سزا جرم بنتا ہے.

عدالت نے یوٹیوب کے متعلقہ افسر کو حکم دیا ہے کہ ان 27 یوٹیوب چینلز کو فوری طور پر بلاک کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *