April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

چودھری شجاعت حسین کا سیاستدانوں‌کو غریبوں‌کے لیے کام کرنے کا مشورہ

ch shujaat

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں نہ بھولیں لیکن اس کو پس پشت پر ڈالیں۔ اس وقت ملکی حالات کو سدھارنے کی سب سے بڑی ذمہ داری سیاستدانوں کی ہے- سیاستدان ایسا طبقہ ہے جو عوام کو صحیح سمت پر لانے کی صلاحیت رکھتا ہے-

چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سیاسی منشور کو پینڈنگ رکھ کے غریبوں کی بھلائی کا صرف سوچیں نہیں بلکہ اس کو حل کرنے کی تجاویز دیں- غریب آدمی کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سبق نہ سکھائیں ان کی بہتری کیلئے کچھ کریں- ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اتنا بڑا کرائسس آیا کہ ملکی معیشت بری طریقے سے متاثر ہوئی-

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سارے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اس کی سیاسی وجوہات ہیں- سیاسی وجوہات ضرور ہوں گی لیکن غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں- اختیارات رکھنے والے تمام لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے سوچ بچار اور عملی طور پر حل کرنے پر غور کریں- موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے تاکہ ملک کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں اور تعصب کا شکار نہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *