خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار

خیبرپختونخوا اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار

پشاور میں اسپیکر بابر سلیم کی زیرِ صدارت اجلاس، علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی ملاقات، حمایت کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار سہیل آفریدی اسمبلی ہال میں موجود رہے، جبکہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے آغاز پر حکومتی اراکین نے علی امین گنڈاپور کا پرتپاک استقبال کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ سہیل خان آفریدی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ جمہوریت کا سفر جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکوپی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سےہٹادیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو ان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا، “میرے استعفے کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے، میں نے 8 اکتوبر کو استعفیٰ گورنر ہاؤس بھجوایا تھا، جمہوری عمل کو ہونے دیں اور تاخیری حربے استعمال نہ کریں۔”

گورنر راج لگایا تو تم ہمارے صوبے میں رہ نہیں سکو گے: علی امین کی دھمکی

انہوں نے اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 ماہ بطور وزیر اعلیٰ جو کچھ کیا، وہ ریکارڈ پر ہے۔ “میری کارکردگی اچھی تھی یا بری، سب کے سامنے ہے۔ صوبے کے خزانے میں 280 ارب روپے موجود ہیں جبکہ ہم نے ترقیاتی بجٹ میں 35 ارب روپے اضافی دیے۔”

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کی حکومت نے دہشت گردی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوشش کی۔ “ہماری جدوجہد پاکستان اور صوبے کے بہتر مستقبل کے لیے جاری رہے گی۔ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے سرخرو کیا۔”

انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، ہمیں ملک میں امن، انصاف اور استحکام کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *