ایران کا اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی وار

ایران اسرائیل جنگ

ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل برسادیے، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں سے گونج اٹھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکا اسرائیل کی حمایت میں‌ آگیا، ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا

رائٹرز کے مطابق ایران نے امریکی کارروائی کے ردِ عمل میں تل ابیب اور بیت المقدس پر میزائل داغے، جن کی آوازیں شہر بھر میں سنائی دیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جنہیں اردن کی سرحد کے قریب روکا گیا۔

ایران سے کسی امن معاہدے کی بات نہیں کی امریکی صدر ٹرمپ

اسرائیلی ایئرپورٹس اتھارٹی نے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر فضائی حدود کو تاحکم ثانی بند کر دیا ہے، تاہم اردن اور مصر سے ملحقہ زمینی راستے کھلے ہیں۔

اردن کی حکومت نے بھی ملک بھر میں خطرے کے پیشِ نظر سائرن بجا دیے ہیں تاکہ شہری الرٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *