عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

عمران خان

عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بیٹوں سے بات نہ کرانے پر اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پیر کو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 188 مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ شیراز احمد رانجھا کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ’عدالتی احکامات کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی اپنے بیٹوں سلمان اور قاسم سے بات نہیں کرائی۔‘ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ جج ابوالحسنات نے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی کے تحفظات اور ملزم کے آئینی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جیل سپرنٹینڈنٹ کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے بیٹوں سے بات کروانےکی ہدایت کی جاتی ہے۔

موجودہ نظام کو چیلنج نہ کرنے کی صورت میں عمران خان کو گھر میں نظربندی کی پیشکش

یاد رہے کہ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی اجازت دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *