اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا دھرنا،کارکن سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے- پولیس اور ایف سی کے حصار کو توڑ دیا گیا-
دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود کارکن زبردستی گیٹ کھول کر ریڈزون میں داخل ہو گئے-
پی ڈی ایم کا کنٹینر سپریم کورٹ کے سامنے پہنچا دیا گیا- سرینا چوک سے بھی قافلوں کی پیش قدمی جاری ہے- جے یو آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے-
انتظامیہ نے جے یو آئی سے دھرنا ڈی چوک منتقل کرنے کا کہا، جے یو آئی نے جگہ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا-
حکومتی اتحادی جماعت سپریم کورٹ کے باہر ہی دھرنے پر بضد ہے-