April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

الیکشن کمیشن نے80 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات

الیکشن کمیشن نے80 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ نگران حکومت سمیت  وزیراعظم، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور تمام پبلک آفس ہولڈرز پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔ نظریہ پاکستان، ملکی خود مختاری اور سلامتی کیخلاف کوئی بات نہیں ہوگی۔ سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر پانچ فیصد ٹکٹس خواتین کو دینے کی پابند ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جار کردیا۔ صدر، نگران حکومتیں، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور تمام پبلک آفس ہولڈرز کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پرپابندی ہوگی۔  سرکاری وسائل کو استعمال میں نہیں لایا جائیگا، ترقیاتی اسکیموں پر پابند ہوگی، نظریہ پاکستان، ملکی خودمختاری، سالمیت کیخلاف کوئی بات نہیں کرے گا۔ عدالیہ کی آزادی، خودمختاری کا احترام کیا جائے گا۔ افواج پاکستان کی شہرت اورتضحیک کا پہلو نہیں نکالا جائے گا۔

ضابطہ اخلاق کے تحت کسی بھی شخص کو الیکشن سے دستبردار کرانے کے لئے تحائف ،رشوت دینے یا ترغیب دینے سے گریز کیا جائے گا، خواتین اور ٹرانسجنر کو انتخابی عمل سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈا نہیں لگایا جا سکے گا۔ جلسہ اور جلوس کےلئے مقامی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی، انتخابی مہم کے دوران فرقہ واریت، ذات اور لسانی بنیاد پر تشہیر پر پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ہر پولنگ پوتھ پر ہر سیاسی جماعت سے ایک پولنگ ایجنٹ مقرر کیا جا سکے گا، ووٹنگ کی گنتی کے وقت بھی ہر سیاسی جماعت سے ایک ہی ایجنٹ موجود ہوگا،  سیاسی جماعتیں کارکنان کو تشدد پر نہیں اکسائیں گی، ہتھیاروں اور آتشی اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔ انتخابی مہم کے دوران نجی زندگی پر تنقید سے گریز کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *