CARS IMPORT

پاکستان میں‌ کاروں‌ کی فروخت میں‌ 44 فیصد تک کمی کیوں‌ آئی؟

کاروں کی فروخت 44 فیصد،ایس یو ویز، جیپ اور وینز کی فروخت 23فیصد گر گئیں۔

مالی سال 2024میں جولائی تا ستمبر کے دوران کاروں کی مجموعی فروخت 16ہزار 21یونٹس رہی جو مالی سال 2023کی اسی مدت میں 28ہزار 571ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ستمبر میں فروخت بڑھ کر 6 ہزار 410 یونٹس ہوگئی، یہ تعداد اگست میں 5 ہزار 909 یونٹس اور جولائی میں 3 ہزار 702 یونٹس رہی تھی۔

ملک میں ایک ہزار سی سی تک موٹر کاروں کی فروخت میں ستر فیصد کمی

ہونڈا سوک ،سٹی کی فروخت 5 ہزار 45 یونٹس سے 63 فیصد گر کر ایک ہزار 860 رہی، جبکہ سوزوکی سوئفٹ کی فروخت 40 فیصد تنزلی کے بعد ایک ہزار 261 ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 2 ہزار 116 یونٹس رہی تھی۔

ٹویوٹا کرولا اور یارس کی فروخت 6 ہزار 415 یونٹس کے مقابلے میں نصف کمی کے بعد 3 ہزار 236 یونٹس رہ گئی، اسی طرح سوزوکی کلٹس اور ویگن آر کی فروخت بالترتیب 55 فیصد اور 32 فیصد تنزلی کے بعد 814 اور 963 یونٹس ریکارڈ کی گئی، جس کی فروخت 1823 اور 1413 یونٹس رہی تھی۔

ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں کمی، ڈالر 300 روپے سے کم کا ہوگیا

سوزوکی بولان اور آلٹو 660 سی سی میں بھی بالترتیب 54 فیصد اور 27 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جس کی فروخت 1189 یونٹس اور 9 ہزار 283 یونٹس کے مقابلے میں 541 یونٹس اور 6 ہزار 760 یونٹس رہی۔مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں پک اپس اور ایس یو ویز کی کل فروخت 4 ہزار 962 یونٹس رہی، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 6 ہزار 431 ریکارڈ کی گئی تھی، ستمبر کے دوران ان کی فروخت بڑھ کر ایک ہزار 902 یونٹس ہوگئی، جو اگست میں ایک ہزار 670 یونٹس اور جولائی میں ایک ہزار 390 یونٹس رہی تھی۔

ٹویوٹا فارچیونر اور آئی ایم وی کی فروخت ایک ہزار 275 یونٹس رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد 1453 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ہونڈا بی آر۔وی / ایچ آر۔وی کی فروخت 12 فیصد اضافے کے بعد 650 یونٹس رہی، جبکہ اس کی تعداد گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 581 یونٹس رہی تھی، سازگار ہوال کی فروخت 83 یونٹس کے مقابلے میں بڑے اضافے کے بعد 712 یونٹس تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں