ایشیا کپ 2025: پاک-بھارت فائنل کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی میں

ایشیا کپ 2025: پاک-بھارت فائنل

دبئی: ایشیا کپ کے فائنل کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔ یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ یہ دونوں روایتی حریف فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس ٹاکرے کے منتظر دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک غیر معمولی لمحہ ہوگا۔

بھارت نے سری لنکا کو عبرت ناک شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کرلیا

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے اس تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگا۔ اس سے قبل، پاکستان نے بنگلادیش کو ایک اہم میچ میں 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جو کہ سیمی فائنل کی حیثیت رکھتا تھا۔

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: اینجلو میتھیوز ’ٹائم آؤٹ‘ ہوگئے

کراچی میں کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ اس سنسنی خیز مقابلہ کو براہ راست بڑی اسکرینز پر دیکھ سکیں۔ پورٹ گراؤنڈ، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی، اور سندھ حکومت کے اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں شائقین کے لیے بڑی اسکرینز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تاریخی تناظر

ایشیا کپ 1984 میں شروع ہوا تھا، اور یہ پہلا موقع ہے کہ فائنل میں یہ دو بڑے حریف مد مقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہمیشہ ہی تناؤ اور جذبے سے بھرپور ہوتا ہے۔ آج کے فائنل میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور اسٹریٹجی پر کرکٹ کے ماہرین اور مداحوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

قومی کرکٹر امام الحق کے دل میں بھی دولہا بننے کی خواہش مچلنے لگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *