سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، فوری رہا کرنے کا حکم

TANVIR ILYAS X PM AJK

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کے کیس میں ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کاحکم دیدیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کے کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

تحریک انصاف نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔عدالت نے سردار تنویر الیاس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے فُل بینچ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نااہل کر دیا

وکیل سردار تنویر الیاس نے کہاکہ ان دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے ، ملزم کو ضمانت ملنی چاہیے۔پاسپورٹ بھی واپس کردیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت کی مخالفت کردی۔ سردار تنویر الیاس جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *