ایران نے تہران حملوں کی بڑی قیمت ادا نہیں کی‘، صدر ٹرمپ کا دوبارہ کارروائی کا انتباہ

ایران کے خلاف صدر ٹرمپ کا دوبارہ کارروائی کا انتباہ

ایران نے تہران حملوں کی بڑی قیمت ادا نہیں کی‘، صدر ٹرمپ کا دوبارہ کارروائی کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کی جانب سے پیش کردہ نئی ڈیل کی تجاویز پر شکوک کا اظہار کر دیا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے تہران پر دوبارہ حملوں کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران نے اپنے سابقہ اقدامات کی اب تک وہ قیمت ادا نہیں کی جو اسے کرنی چاہیے تھی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کا تین روزہ سرکاری دورہ ایران مکمل

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری کردہ ایک حالیہ بیان میں امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ انہیں ایران کی جانب سے ایک نئی ڈیل (معاہدے) کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ تاہم، انہوں نے ان تجاویز کے قابل قبول ہونے پر گہرے شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیا

 مذاکرات کی صلاحیت اور سخت اقدامات کا انتباہ

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ جلد ان تجاویز کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے، لیکن فی الوقت یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ ایران کی پیشکش امریکا کے لیے قابل قبول ہو سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “امریکا کی ایران سے مذاکرات کرنے کی صلاحیت لامحدود ہے،” لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے سخت وارننگ دی کہ ضرورت پڑنے پر تہران کے خلاف مزید سخت فوجی یا معاشی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

یو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *