پی ایس ایل فائنل کا معرکہ: پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین ٹرافی کیلئے آج آمنے سامنے
بابر اعظم کا نو سالہ انتظار ختم کرنے کا عزم، مارنس لبیوشین بھی ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرامید
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا تاج کس کے سر سجے گا؟ اس کا فیصلہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔ فائنل کے بڑے ٹکراؤ میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ جہاں شائقین کرکٹ چھکوں اور چوکوں کی برسات دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، وہیں دونوں کپتانوں نے ‘انفینیٹی ٹرافی’ کے ہمراہ فوٹو شوٹ کروا کر اپنی جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
بابر اعظم کا بیان: “نو سالہ قحط ختم کریں گے
“ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے فائنل سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، “ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹائٹل جیتے، ہم نے بہت محنت کی ہے اور کوشش ہوگی کہ اس بار ٹرافی اٹھا کر فینز کو خوشیاں دیں۔” زلمی کی ٹیم نو سال بعد اپنا دوسرا پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کیلئے میدان میں اترے گی۔
آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم کی پہلی پوزیشن
حیدرآباد کنگز مین: مارنس لبیوشین کا جیت پر یقین
دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبیوشین نے کہا کہ فائنل تک کا سفر آسان نہیں تھا لیکن ٹیم کا اپنے اوپر یقین رنگ لایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر کھلاڑی نے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا ہے اور وہ ٹائٹل جیتنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔
پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، کتنی ٹکٹیںباقی رہ گئیں؟ شائقین پُرجوش
تیاریاں اور ٹریننگ سیشن
پشاور زلمی نے فائنل سے قبل ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی۔ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے نیٹس میں تیز رفتار بولنگ کی، جبکہ بابر اعظم، محمد حارث اور افتخار احمد نے بیٹنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔